ہوماہم ترینملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث 10 افراد جاں...

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور (لارڈ میڈیا): ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ڈی آئی خان، اپر دیر، کوہاٹ اور اورکزئی میں حادثات پیش آئے ہیں جن میں 4 مکانات متاثر ہوئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں گردآلو آندھی کے بعد کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، کوٹ قیصرانی کے مقام پر نالے میں مسافر پھنس گئے تھے۔ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 10 افراد کو ندی سے باہر نکال لیا گیا۔

فیصل آباد میں کوکیانوالہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ میاں چنوں میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ بارشوں کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں