لاہور (لارڈ میڈیا): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کی اور انہیں عوامی مسائل کو اسمبلی میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پارٹی قیادت کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے تاریخی قربانیاں دی ہیں اور اب وقت ہے کہ صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط کیا جائے۔
ملاقات میں گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین کے ساتھ کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی ترقیاتی منصوبوں میں ان کا بھی حق ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ غریب عوام، تنخواہ دار طبقہ اور پنشنرز مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس لئے پیپلز پارٹی کو عوامی حقوق کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور انتخابات کے بعد ملک بھر میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔


