ہومانٹرنیشنلسویڈن میں بیوی کو 120 مردوں کیساتھ جنسی تعلق پر مجبور کرنے...

سویڈن میں بیوی کو 120 مردوں کیساتھ جنسی تعلق پر مجبور کرنے والے شوہر کو قید کی سزا

ہرنوسانڈ (لارڈ میڈیا): سویڈن کی عدالت نے 61 سالہ شخص کو اپنی بیوی کو 120 سے زائد مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کے جرم میں 4 سال 5 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم نے اہلیہ کو دھمکیوں، نگرانی اور ذہنی دباؤ کے ذریعے قابو میں رکھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2022 میں اپنی بیوی کو مختلف افراد کے ساتھ پیسے کے عوض جنسی تعلقات پر مجبور کرنا شروع کیا۔ یہ سلسلہ اکتوبر 2025 میں اس وقت رکا جب متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا۔

عدالت نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو منشیات کا عادی بنایا، گھر میں لگے کیمروں کے ذریعے نگرانی کی اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں، جن میں قتل اور جلانے کی دھمکیاں شامل تھیں۔

عدالت نے ملزم کو متاثرہ خاتون کو 200,000 کرونر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ 120 سے زائد افراد کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 29 کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور 28 کو مجرم قرار دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں