ہومUncategorizedخیبرپختونخوا میں بجٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات

خیبرپختونخوا میں بجٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے بجٹ پیش کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آج دوپہر 2 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ اجلاس میں بجٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے خود کہاتھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل بجٹ پیش نہیں کریں گے، اب وہ اپنے ہی فیصلے کی نفی کر رہے ہیں۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش کیا گیا تو وفاق پر پریشر کیسے پڑے گا جب کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے بالکل پریشر نہیں ڈالا جا رہا۔

ادھر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بجٹ پیش کرنا صوبے کا ذاتی مسئلہ ہے اور بجٹ پاس کرنا آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، بجٹ کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں، بجٹ وفاق کے کہنے پر پاس نہیں کررہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں