سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اب ٹاسک شیڈول کرنے کی نئی سہولت فراہم کی گئی ہے جو عموماً میسجنگ ایپس میں استعمال ہوتی ہے۔ اس نئے فیچر کو ‘شیڈولڈ’ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی کی بائیں جانب موجود سائیڈ بار میں شامل کیا گیا ہے۔ یہاں صارفین اپنے ٹاسکس کو دیکھنے، ایڈٹ کرنے یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
اوپن اے آئی کا ارادہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو کوڈنگ ٹولز اور اے آئی ایجنٹس پر مشتمل سپر ایپ میں تبدیل کیا جائے۔ کمپنی کے مطابق، شیڈولڈ پروموٹس کے ذریعے ٹاسکس زیادہ تیزی اور قابل اعتبار ہوں گے۔ اس فیچر سے صارفین کو مخصوص وقت یا ٹائم فریم میں کام کی تکمیل کی ہدایت دینے کی سہولت ملے گی۔
یہ فیچر فی الحال ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ مفت صارفین کے لیے یہ سہولت پیش کی جائے گی یا نہیں، اس بارے میں کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔


