اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور زراعت سے منسلک لوگ بجٹ سے فوری متاثر ہوتے ہیں، اور یہ طبقہ دباؤ کا شکار رہتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ کاروباری طبقے کو بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جو اپنی مصنوعات کے ریٹ مہنگائی کے تناسب سے بڑھا دیتا ہے، جس کا اثر آخر کار کنزیومر پر پڑتا ہے۔
انہوں نے حکومت سے گزارش کی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ ناکافی ہے، اس کو بڑھا کر 10 فیصد کیا جائے۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ انہوں نے ماضی میں تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
وزیر خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح 4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ افراط زر کی اوسط شرح 8.2 فیصد متوقع ہے۔ شعبہ صحت کے لیے مجموعی بجٹ کا 10 فیصد مختص کیا گیا ہے، جیسا کہ وزیر خزانہ پنجاب شجاع الرحمان نے بتایا ہے۔


