ہوماہم ترینپاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں 15.28 فیصد اضافہ

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں 15.28 فیصد اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 15.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ اضافہ دیکھا گیا۔

مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجوہات میں پیٹرول کی قیمت میں 44.73 فیصد، ڈیزل 44.39 فیصد، بجلی کے نرخ 59.40 فیصد، آٹے میں 58.72 فیصد اور ایل پی جی میں 52.66 فیصد اضافہ شامل ہیں۔

اشیائے خوردونوش میں پیاز، ٹماٹر، آلو، بکرے کے گوشت، گائے کے گوشت اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہفتہ وار بنیاد پر بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا۔

جن اشیا کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر 16.65 فیصد، آلو 6.82 فیصد، مرغی کا گوشت 5.60 فیصد، واشنگ صابن 1.16 فیصد اور گڑ 0.65 فیصد شامل ہیں۔

دوسری جانب کچھ اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، جن میں پیاز 2.98 فیصد، لہسن 2.51 فیصد، کیلے 1.28 فیصد، پیٹرول 1.06 فیصد، ماش کی دال 1.04 فیصد شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اثر اگلے ہفتے میں مہنگائی پر ظاہر ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں