ہومانٹرنیشنلاٹلی سے بازیاب 7 پاکستانی نوادرات وطن واپس پہنچ گئیں

اٹلی سے بازیاب 7 پاکستانی نوادرات وطن واپس پہنچ گئیں

روم (لارڈ میڈیا): اٹلی سے بازیاب 7 پاکستانی نوادرات وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق، یہ نوادرات اپریل 2025 میں پاکستان کے قونصل خانہ میلان کے سپرد کیے گئے تھے۔ پاکستانی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2025 میں بھی اٹلی نے 90 تاریخی نوادرات واپس کیے تھے، جنہیں 2007 میں اٹلی کے کارابینیری ادارے نے ضبط کیا تھا۔

سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی آثارِ قدیمہ کی تحقیق، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون بڑھا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں