ہومUncategorizedبنگلادیش نے پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں ہرایا

بنگلادیش نے پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں ہرایا

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا): بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

آسٹریلیا نے بارش کے سبب کھیل رکنے تک 42 اوورز میں 187 رنز بنائے۔ لبوشین 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بارٹلیٹ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 192 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 35 اوورز میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سومیا سرکار اور نجم الحسین شانتو نے 42، 42 جبکہ توحید ہریدوئے نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔

یہ بنگلادیش کی مجموعی طور پر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز میں تیسری فتح ہے جبکہ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہو۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں