اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی بجٹ تقریر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔
کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری متوقع ہے۔ حکومتی اتحادیوں نے بھی کم از کم تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔


