اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں حکومت نے غربت میں کمی کے لیے پاکستان تخفیف غربت پروگرام کے تحت 86 ہزار افراد کو سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔
دستاویز کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انفراسٹرکچر کے 80 منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت دی جائے گی۔
مزید برآں، اس مقصد کے لیے نئے بجٹ میں 5.29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے بااختیار نوجوان انٹرنشپ پروگرام کے لیے 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔


