راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلین سوئپ کیا اور تمام بڑے اعزازات حاصل کیے، جن میں مجموعی ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹیکر اور بہترین ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔
9 رکنی پاکستانی دستہ میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 5 جون 2026 کو برطانیہ پہنچا۔ اس سالانہ مقابلے میں کل 16 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاک فوج کی ٹیم کی جیت پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ تربیت، عمدگی اور لگن کے اعلیٰ ترین معیار کی عکاس ہے۔


