ہومUncategorizedمحرم الحرام کے چاند کی پیدائش 15 جون کو ہوگی، محکمہ موسمیات

محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 15 جون کو ہوگی، محکمہ موسمیات

کراچی (لارڈ میڈیا): محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوگی، جس کی وجہ سے 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ 15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئے گا جبکہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پر چاند غروب ہوجائے گا۔

سندھ میں چاند رات 8 بج کر 5 منٹ پر غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 7 منٹ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں یہ وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔

خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر غروب ہوگا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں