ہومUncategorizedگوگل کروم میں جیمنائی صارفین کے لئے دستیاب

گوگل کروم میں جیمنائی صارفین کے لئے دستیاب

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): گوگل نے پاکستان میں اپنے اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی کو کروم ویب براؤزر کا حصہ بنا دیا ہے۔ یہ فیچر سب سے پہلے ستمبر 2025 میں امریکہ میں پیش کیا گیا تھا اور مارچ 2026 میں کینیڈا، نیوزی لینڈ اور بھارت میں دستیاب ہوا۔ اب اسے دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے۔

لاطینی امریکا، افریقا، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں کروم صارفین اب ڈیسک ٹاپ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر جیمنائی استعمال کر سکیں گے۔ گوگل نے ایک سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو اپنے کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کروم ویب براؤزر میں جیمنائی کا آئیکون اوپری دائیں کونے میں موجود ہوگا جس پر کلک کر کے صارفین اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ جیمنائی ویب پیجز کو پڑھ سکتا ہے، مختلف ٹیبز میں معلومات کا موازنہ کر سکتا ہے اور ماضی میں وزٹ کی گئی ویب سائٹس کی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

صارفین جیمنائی کو ہدایت دے سکتے ہیں کہ وہ کچھ دن پہلے اوپن کی جانے والی ویب سائٹ کو دوبارہ کھول دے۔ گوگل ایپس جیسے کیلنڈر، میپس، جی میل اور یوٹیوب کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکے گا، اور اس کے لیے ویب پیج سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں