اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حق دفاع بحال کرتے ہوئے ہرجانہ کیس میں ان کی درخواست منظور کر لی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں نظرثانی درخواست منظور کی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جسٹس عائشہ ملک نے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے عمران خان کی درخواست منظور کی۔ عدالتی فیصلے کے بعد کیس دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جانے کا امکان ہے، جہاں فریقین دوبارہ دلائل پیش کر سکیں گے۔


