کراچی (لارڈ میڈیا): اسٹیٹ بینک نے مئی 2026 کے دوران بیرونی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ترسیلات زر میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں 20.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں بھی رواں سال اسی عرصے میں ترسیلات زر میں 15.4 فیصد اضافہ ہوا۔
معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ ریکارڈ رقوم بھیجنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعظم نے مئی 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ماہانہ بنیاد پر 20.2 فیصد اضافی ترسیلات نہایت خوش آئند ہیں، اور سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد اور مثبت شراکت داری قومی سرمایہ ہے۔


