ہومUncategorizedماہرہ خان کا ذہنی صحت پر شعور اجاگر کرنے پر زور

ماہرہ خان کا ذہنی صحت پر شعور اجاگر کرنے پر زور

لندن (لارڈ میڈیا): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب کے دوران ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کی اور کہا ہے کہ معاشرے میں آج بھی لوگ ذہنی صحت کے موضوع پر گفتگو کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دماغی امراض بھی جسمانی بیماریوں کی طرح توجہ اور علاج کے متقاضی ہیں۔

ماہرہ خان نے زور دیا کہ ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اس موضوع پر بات کرنے میں شرمندگی یا جھجک محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بروقت مدد حاصل نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی بیماریوں کو عام طبی مسائل کی طرح سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے آگاہی بڑھے تو لوگ اپنی مشکلات پر زیادہ اعتماد کے ساتھ بات کر سکیں گے۔

ماہرہ خان نے برطانیہ میں ذہنی صحت اور سماجی بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ شاہ چارلس کی سرپرستی میں فلاحی سرگرمیاں سماجی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے معاشرتی رویوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابل قبول نہیں ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے معاشرتی سوچ میں تبدیلی ضروری ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ اسی وقت تشکیل پا سکتا ہے جب ذہنی صحت، احترامِ انسانیت اور سماجی ذمہ داری جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں