ہومبسنتتنازعاتکچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

شکارپور (لارڈ میڈیا): شکارپور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 60 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ایس ایس پی شکارپور کلیم ملک نے بتایا ہے کہ تیغانی گینگ کے سربراہ بیلو تیغانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ بیلو تیغانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ انعام مقرر کیا گیا تھا اور وہ 102 مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ بڈانی، سبزوئی اور دیگر بدنام گینگز کے ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ ان ڈاکوؤں پر لاکھوں روپے انعام مقرر تھا۔ پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں