ہومUncategorizedوفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی، نئی تاریخ متوقع

وفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی، نئی تاریخ متوقع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اقتصادی سروے 4 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا جبکہ وفاقی بجٹ 5 جون کو بھی پیش نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں ہوا ہے تاہم یہ 8 یا 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو بھی پیش کیا جا سکتا ہے، اور قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں