ہومUncategorizedرنویر سنگھ کو 'ڈان 3' تنازع میں مشکل کا سامنا

رنویر سنگھ کو ‘ڈان 3’ تنازع میں مشکل کا سامنا

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ فلم ‘ڈان 3’ کے تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (FWICE) نے ان کے خلاف عدم تعاون کی ہدایت جاری کی ہے، جس سے معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

رنویر سنگھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اداکار فلمی برادری اور ڈان فرنچائز کے تمام افراد کا احترام کرتے ہیں، لیکن انہوں نے اس معاملے پر عوامی تبصرہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رنویر سنگھ اپنی توجہ جاری اور آئندہ فلمی منصوبوں پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور وہ پیشہ ورانہ معاملات کو نجی سطح پر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب FWICE نے کہا ہے کہ رنویر سنگھ کو تنازع کے حوالے سے بات چیت کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس ہدایت کے بعد فلمی حلقوں میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ تنازع کیسے حل ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں