ہومانٹرنیشنلپاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کر دی

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کر دی

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ لبنان میں جاری اسرائیلی کارروائیاں انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہیں اور خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام یقینی بنانے پر زور دیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ معصوم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور لبنان میں کشیدگی پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مؤثر کردار ادا کرے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن صرف مذاکرات، سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں