ہومبسنتتنازعاتامریکی ریاست آئیووا میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے 6 افراد...

امریکی ریاست آئیووا میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا

آئیووا (لارڈ میڈیا): امریکی ریاست آئیووا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ 4 لاشیں ایک گھر سے جبکہ مزید 2 لاشیں قریبی مقامات سے برآمد ہوئیں، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ تھا اور اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حملہ آور کی شناخت 52 سالہ ریان فیلس مکفارلینڈ کے طور پر ہوئی ہے، اور پولیس نے بتایا ہے کہ اس کا کرمنل ریکارڈ موجود تھا۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور عمر کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی واضح نہیں ہو سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں