ہومUncategorizedسلہٹ میں بنگلادیش کی فتح، پاکستان کو وائٹ واش کردیا

سلہٹ میں بنگلادیش کی فتح، پاکستان کو وائٹ واش کردیا

سلہٹ (لارڈ میڈیا): بنگلادیش نے سلہٹ ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 358 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ محمد رضوان کی ذمہ دارانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ سنچری مکمل نہ کرسکے اور ٹیم کی نویں وکٹ 358 رنز پر گر گئی۔

ساجد خان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ کا شکار دکھائی دی جبکہ بالرز بھی میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

بنگلادیشی بولرز نے آخری روز شاندار نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ میزبان ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں بہتر کارکردگی نے پاکستان کو سیریز میں مکمل طور پر بے بس کردیا۔

یہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم کی 12ویں شکست ہے، جبکہ بنگلادیش نے اپنی سرزمین پر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر کے نئی تاریخ رقم کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں