ہومتازہ ترینایرانی وزیر خارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر پاکستان کی دعوت پر اسلام...

ایرانی وزیر خارجہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے, ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ دونوں شخصیات مناسب وقت پر دورہ کریں گی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دورے اور روابط دونوں ممالک کے تعلقات کا حصہ ہیں۔ تاہم دورے کی حتمی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایران کے مطابق اسلام آباد نے اپریل میں جنگ بندی اور جون میں فریم ورک معاہدے کی تشکیل میں مدد کی تھی۔

تاہم، گزشتہ ماہ معاہدہ برقرار نہ رہ سکا اور امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ امریکی صدر نے بعد میں بمباری روکنے کا اعلان کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک امریکا کی عہد شکنی جاری ہے، مذاکرات ممکن نہیں۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں عمان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کا کہنا ہے کہ جب تک بحری ناکا بندی جاری ہے، راستے کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ عمان کے ساتھ مذاکرات میں بحری خدمات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں