ہومUncategorizedوزیراعلیٰ کے پی کی اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی

وزیراعلیٰ کے پی کی اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کے لیے 26 نمبر چونگی پر روک لیا گیا، جس پر اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پولیس افسر سے راستہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔

پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے، جس سے ایئرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور موٹروے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں کوئی فیملی ممبر شامل نہ تھا۔ ملاقات کی فہرست میں بھیجے گئے ناموں میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور چنگیز خان کاکڑ شامل تھے، تاہم کوئی بھی نہ پہنچ سکا۔

ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کو ریڈ زون قرار دے دیا اور دفعہ 144 نافذ کر دیا، جس کے تحت سیاسی قافلوں اور احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں