ہومUncategorizedپنجاب میں 200 یونٹ تک بجلی سبسڈی حاصل کرنے کا نیا طریقہ

پنجاب میں 200 یونٹ تک بجلی سبسڈی حاصل کرنے کا نیا طریقہ

لاہور (لارڈ میڈیا) : پنجاب میں 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے حکومت نے سبسڈی کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے کیو آر کوڈ کے ذریعے تصدیق لازمی قرار دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مستحقین تک ریلیف پہنچانا اور غیر مستحق افراد کی نشاندہی کرنا ہے۔

پاور ڈویژن نے صارفین کے بجلی کے بلوں میں کیو آر کوڈ شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت صارفین کو اپنے کوائف کی ڈیجیٹل تصدیق کرنا ہوگی تاکہ سبسڈی کا نظام شفاف بنایا جا سکے۔

حکام نے کہا ہے کہ اس نئی پالیسی کے تحت ایک ہی گھر میں زائد میٹرز کے ذریعے سبسڈی لینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ تصدیق نہ کرنے پر سبسڈی متاثر ہو سکتی ہے۔

صارفین کو اپنے بل پر موجود کیو آر کوڈ کو اسمارٹ فون سے اسکین کرنا ہوگا جو انہیں حکومت کے آفیشل پورٹل پر لے جائے گا۔ وہاں 14 ہندسوں کا ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا۔

موبائل نمبر پر بھیجا گیا او ٹی پی کوڈ استعمال کرکے تصدیق مکمل کی جائے گی۔ اس عمل کو ہر صارف کے لیے آسان بنایا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے تصدیق کر سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں