ہومانٹرٹینمنٹسنجے دت کا نئی تصویر شیئر کر کے 'کھلنائک' کے سیکوئل کا...

سنجے دت کا نئی تصویر شیئر کر کے ‘کھلنائک’ کے سیکوئل کا اعلان

بالی ووڈ سٹار سنجے دت نے اپنی تصویر شیئر کر کے فلم ‘کھل نائیک’ کے سیکوئل کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ہر کہانی کا ایک وقت ہوتا ہے اور اب اس (کھلنائک) کا وقت آگیا ہے۔

جاری مختصر ٹیزر میں سنجے دت کا روپ پہلے سے زیادہ سخت اور وقت کے اثرات کا حامل دکھایا گیا ہے۔

دریں اثناء ممبئی میں تقریب کے دوران سنجے دت نے واضح کیا کہ یہ فلم روایتی سیکوئل نہیں بلکہ نئی اور منفرد انداز میں پیش کی جانے والی کہانی ہوگی۔

سنجے دت کے مطابق فلم کا خیال جیل میں قیام کے دوران آیا، وہاں موجود تقریبا 4ہزار قیدیوں سے رائے لی جنہوں نے کردار کو دوبارہ دیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی اور اپنی آراء تحریری شکل میں دیں جنہیں پڑھنے میں کافی وقت لگا۔

بعد ازاں یہ خیالات اصل فلم بنانے والے ہدایتکار سبھاش گھئی کیساتھ شیئر کئے تو انہوں نے منصوبے کی حمایت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں