ہومانٹرنیشنلمیزائل، ڈرونز سمیت 1 ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مقامی سطح...

میزائل، ڈرونز سمیت 1 ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مقامی سطح پر تیار کررہے ہیں، ایرانی وزارت دفاع

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل، ڈرونز سمیت 1 ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مقامی سطح پر تیار کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کی دفاعی اور جوابی تیاریوں بلند سطح پر ہیں، 7 اپریل تک امریکا اور اسرائیل کیساتھ کشیدگی کے دوران مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 1ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کئے جا رہے ہیں، یہ صلاحیت دفاعی شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے، ملک کی میزائل صلاحیت کا ایک اہم حصہ ابھی تک استعمال میں نہیں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران ایرانی افواج نے مقبوضہ علاقوں کی فضائی حدود پر برتری برقرار رکھی۔

ترجمان نے کہا کہ تقریبا 9 ہزار کمپنیاں دفاعی صنعت کی معاونت میں مصروف ہیں جو اس شعبے کی وسعت اور خود انحصاری کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3کروڑ سے زائد افراد قومی دفاعی مہم میں حصہ لینے کیلئے رجسٹر ہو چکے ہیں جو دنیا میں عوامی سطح پر متحرک ہونے کی غیر معمولی مثال ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں