ہومتازہ ترینفیفا ورلڈکپ 2026, ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے جادوگر...

فیفا ورلڈکپ 2026, ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے جادوگر کی حیران کن پیشگوئی

لندن (لارڈ میڈیا): گھانا کے معروف جادوگر نانا کواکو بونسام نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیپ وردے، ارجنٹائن کو راؤنڈ آف 32 میں شکست دے گا۔ یہ دعویٰ فٹبال شائقین کے لیے حیران کن ہے۔

نانا کواکو نے مزید کہا ہے کہ فلکیاتی اشاروں کے مطابق اس بار ورلڈکپ کا ٹائٹل پرتگال کے نام ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ان کی یہ پیشگوئی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور فٹبال شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین اسے تفریح قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض دلچسپ پیشگوئی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پہلے بھی نانا کواکو نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے انگلینڈ کے ہیری کین کو گھانا کے خلاف گول کرنے سے روکا تھا، جس میں ہیری کین کا کوئی گول نہیں ہوا اور ان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں