اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اللہ کا واسطہ دے کر کراچی کی سڑکیں ٹھیک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کراچی کو ایک جملے میں بیان کرنے کے سوال پر شگفتہ اعجاز نے جواب دیا گندا۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے بارے میں یہ اس لئے کہہ رہی ہوں کیونکہ یہ میرے دل کی بات ہے، یہ میرا شہر ہے، میں یہاں رہتی ہوں، اسی لئے میں نے فورا اس کی شکایت کی، اداکارہ نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر مجھے غصہ آتا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو ٹھیک کر دیں، ان کی تعمیر و بہتری پر توجہ دیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔


