ہومتازہ ترینہیبے، چین امریکہ پنگ پانگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ کی یاد میں...

ہیبے، چین امریکہ پنگ پانگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد

11 سے 12 اپریل تک چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیاچوانگ میں چین امریکہ دوستانہ تبادلے "یوتھ برج” اور چین امریکہ پنگ پانگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ کی یاد میں تقریبات منعقد کی گئیں۔

تاریخی "پنگ پانگ سفارتکاری” کے کئی عینی شاہدین کے ساتھ ساتھ امریکہ کے 200 سے زائد نوجوان کھلاڑی، کھیلوں کے ماہرین، طلبہ اور دوستانہ شخصیات اس تقریب میں شریک ہوئیں۔

شی جیاچوانگ فارن لینگویج سکول میں امریکی وفد نے مقامی اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ مل کر روایتی چینی ثقافت کا تجربہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوڈی ہوارفروسٹ، سابق امریکی ٹیبل ٹینس کھلاڑی

"ہمیں ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور باہمی سمجھ بوجھ کی بنیاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے ہم یہاں امریکہ سے آئے ہوئے بہت سے طلبہ کے ساتھ موجود ہیں۔ یہ ایک شاندار پروگرام ہے کیونکہ میں کچھ طلبہ کو دیکھ رہی ہوں، ایسے نوجوانوں کو دیکھ رہی ہوں جو اس سے پہلے کبھی چین نہیں آئے ہیں۔بالکل اسی طرح جیسے میں سال 1971 میں جب چین آئی تو اس وقت میری عمر 15 سال تھی۔ وہ بطور نوجوان آ رہے ہیں۔وہ کھلے ذہن کے ساتھ آئے ہیں۔ لوگوں سے ملتے ہیں۔ بات کرتے ہیں اور بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ وہ دوسرے لوگوں کو جاننے اور مختلف ثقافتوں کو سمجھنے کی اہمیت بھی سیکھتے ہیں۔”

سال 1983 میں صوبہ ہیبے نے امریکی ریاست آئیوا کے ساتھ جڑواں ریاست کا تعلق قائم کیا تھا۔

وفد کے کئی اراکین آئیوا کے سکولوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے چین کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): شارلٹ کرمی، طالبہ، آئیوا

"یہ میرے لئے پہلا موقع ہے کہ چین جا رہی ہوں۔ مجھے یہاں کے مقامات بہت پسند آئے ہیں۔ مجھے اُن نئی چیزوں کو سیکھنے میں بہت مزہ آ رہا ہے جو اس سے پہلے مجھے معلوم نہیں تھیں۔ میں نئے لوگوں سے ملنے کے لئے پُرجوش ہوں۔ میں یہاں اپنے شراکت دار طالبعلم اور دیگر طلبہ سے مل کر واقعی خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ یہ میرے لئے واقعی خوشی کی بات ہوگی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جیسیکا گوگرٹی، ڈائریکٹر، سینٹرل اکیڈمی، ڈیس موئنز پبلک سکولز

"یہ میرے طلبہ کے لئے ایک شاندار سفر ہے کیونکہ وہ دنیا کو ایک مختلف انداز میں دیکھتے ہیں اور ان مماثلتوں کو سمجھتے ہیں جن سے متعلق وہ اس سے پہلے آگاہ نہیں تھے۔ جب وہ یہاں آتے ہیں تو وہ دیکھتے ہیں کہ ہمارے درمیان کتنی زیادہ چیزیں مشترک ہیں، وہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ہم کتنا کچھ ایک دوسرے کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ وہ دوستیاں قائم کرتے ہیں اور ان میں ایک دوسرے کے لئے احترام اور سمجھ پیدا ہوتی ہے۔”

چینی اور امریکی کھلاڑیوں نے ژینگ ڈِنگ میں واقع قومی ٹیبل ٹینس تربیتی مرکز میں مختلف اسپورٹس تبادلہ سرگرمیوں میں بھی شرکت کی۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ڈیون ڈی لیون، امریکی ٹیبل ٹینس کھلاڑی

"میرے خیال میں کھیل ثقافتی فاصلے کم کرنے کا سب سے مؤثر راستہ ہیں۔ میں نے ایک جملہ بہت زیادہ سنا ہے اور وہ آپ بھی جانتے ہیں کہ ‘پہلے دوستی پھر مقابلہ’ مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے مقابلوں کے ذریعے کھیل کے میدان میں بننے والی دوستیوں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔”

شی جیاچوانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں “یوتھ برج” چین امریکہ دوستانہ تبادلہ پروگرام کا انعقاد

پنگ پانگ سفارتکاری کی 55ویں سالگرہ بھی منائی گئی

صوبہ ہیبے کے شہرشی جیاچوانگ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی

200 سے زائد امریکی کھلاڑیوں اور کھیلوں کےماہرین کی شرکت

امریکی وفد نے مقامی طلبہ کے ساتھ روایتی چینی ثقافت کا تجربہ کیا

امریکی و چینی کھلاڑی ژینگ ڈِنگ کے ٹیبل ٹینس تربیتی مرکز بھی گئے

کھیل ثقافتی فاصلے کم کرنے کا سب سے مؤثر راستہ ہیں

کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے دوستیاں مضبوط ہوتی ہیں

پنگ پانگ سفارتکاری آج بھی تعلقات کی علامت ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں