ہومپاکستانعدالتی تعاون کا فروغ، پاکستان اور ترکیہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط...

عدالتی تعاون کا فروغ، پاکستان اور ترکیہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے

پاکستان اور ترکیہ نے عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جبکہ ترکیہ کی جانب سے چیف جسٹس آئینی عدالت ترکیہ قادر اوزکایا نے دستخط کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ترک وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

ترکیہ کے عدالتی نظام میں جدت دیکھ کر خوشی ہوئی، عدالتی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ترکیہ ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کی عدلیہ کیلئے اہم ہے جو عدالتی شعبے میں تعاون کی کلید ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ باہم منسلک ہوتی دنیا میں عدالتی نظام الگ نہیں رہ سکتا، ہمیں ایک دوسرے کے عدالتی تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔

اس موقع چیف جسٹس آئینی عدالت ترکیہ قادر اوزکایا نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور ترکیہ کیلئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے پاکستانی عدالتی نظام کو روشن اور موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عدالتی نظام میں بہت سی قدریں مشترک ہیں، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان مثالی بھائی چارہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے، عدالتی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط کیا جانا چاہئے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں