پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اہم سنگ میل عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
ثمر خان فیل ران پولر چیلنج کامیابی کیساتھ مکمل کر کے 300 کلو میٹر طویل آرکٹک مہم مکمل کرنیوالی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی کامیابی کے بعد لی گئی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ثمر خان نے کیپشن میں لکھا میں نے باضابطہ طور پر فیل ران پولر چیلنج پورا کر لیا ہے، میں منجمد بیابان، دشوار گزار اور انجان راستوں پر سفر کرتے ہوئے آرکٹک کی اس خاموشی میں اپنے اندر چھپے ہوئے مضبوط انسان سے ملی، یہ صرف ایک مہم نہیں تھی بلکہ میری ہمت اور یقین کا امتحان تھا، جو لوگ مجھ سے یہ کہتے تھے کہ تم یہ نہیں کر سکتی، میرا یہ سفر ان سب کیلئے جواب ہے کہ میں سب کر سکتی ہوں۔


