جمعہ, جون 20, 2025
ہومLatestپاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی سیکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال...

پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی سیکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی ،تعاون پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ و فعال کردار ادا کرتا رہے گا،باہمی احترام، سٹرٹیجک اشتراک و اقتصادی انحصار کی بنیاد پر پاک امریکہ کثیرجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکہ کا سرکاری دورہ جاری ہے، فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات اور تجزیئے پر روشنی ڈالی۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی بارے پاکستان کا موقف بیان کرتے ہوئے علاقائی عناصر کے ہائبرڈ وارفیئر کے تحت دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے منفی کردار کا ذکر کیا، ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات کا جائزہ بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ سٹرٹیجک مفادات اور اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع تعلقات پر زور دیتے ہوئے علاقائی و عالمی تنازعات بارے پاکستانی نقطہ نظر کی بھی وضاحت کی۔فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور اقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون پر زوردیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول پر رہا ہے اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و قدرتی وسائل سمیت بے شمار مواقعوں پر روشنی ڈالی  اور مشترکہ خوشحالی کیلئے عالمی شراکت داروں کو ان شعبوں میں تعاون کی دعوت دی۔

شرکاء نے فیلڈ مارشل کے موقف کی کھلے دل سے وضاحت کو سراہا اور پاکستان کی اصولی و مستقل پالیسیوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے شفاف سفارتکاری، بین الاقوامی روابط اور اصولوں پر مبنی پرامن بقائے باہمی کی پالیسی کی عکاس تھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!