ہومتازہ ترینگنی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد جاں بحق

گنی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد جاں بحق

کوناکری (لارڈ میڈیا): گنی کے دارالحکومت کوناکری میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد کچرے کا ڈھیر اچانک منہدم ہوگیا جس نے قریب موجود خیموں اور جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بیان کے مطابق حادثے میں 6 افراد شدید زخمی جبکہ 16 معمولی زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک رہائشی عمارت بھی متاثر ہوئی جبکہ قریبی کچی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں