ہوماہم ترینجماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی

لاہور (لارڈ میڈیا) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ لاہور میں سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی اپنی طاقت سے عوام کا مقدمہ لڑے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک طویل اور فیصلہ کن ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت ملی ہے تاہم لاہور، کراچی اور پشاور میں دھرنے جاری رہیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 13 ربیع الاول کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کا مقصد صرف احتجاج نہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ حکومتی لیوی کے اقدامات کو عوام کے سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ مالی بوجھ کو اجاگر کیا جائے۔

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی، مہنگے پیٹرول، بجلی کی بلند قیمتوں اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کر رکھی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ عوام پر اضافی مالی بوجھ ہے اور حکومت کو ریلیف دینا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں