ہوماہم ترینامریکا اور ایران جنگ کے باعث خلیجی اتحادی ممالک امریکی صدر...

امریکا اور ایران جنگ کے باعث خلیجی اتحادی ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدظن

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان جاری طویل جنگ اور سفارتی حل کی ناکامی پر خلیج کے اتحادی ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مایوس ہوگئے ہیں، جبکہ کچھ ممالک نے اپنی سرزمین پر امریکی فوجی بیسز کی میزبانی جاری رکھنے کے حوالے سے سوالات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، خلیجی ممالک میں امریکا کے ساتھ بے چینی اور ناراضی بڑھ رہی ہے کیونکہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری طویل جنگ کا سفارتی حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

رپورٹ میں ایک خلیجی عہدیدار نے بتایا کہ جنگ ڈونلڈ ٹرمپ نے شروع کی اور اس کی قیمت ہم ادا کر رہے ہیں۔ فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد امریکا کے خلاف غصہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین میں امریکی انتظامیہ پر تنقید بڑھ رہی ہے اور بعض خلیجی ممالک نے امریکی فوجی تنصیبات کی میزبانی جاری رکھنے کے فوائد پر سوال اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

ایک مغربی سفارت کار نے خبردار کیا کہ یہ پیش رفت امریکا کے حوالے سے رائے میں بڑی تبدیلی قرار نہیں دی جا سکتی، ایران کے ساتھ جنگ سے قبل بھی امریکی افواج کا خیرمقدم نہیں کیا جاتا تھا۔

خلیجی ممالک کی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ٹرمپ ایران کے خلاف مزید کارروائی کی دھمکیاں دیتے ہیں اور مذاکرات میں پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے پیچھے ہٹ جاتے ہیں جبکہ کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کے تمام خلیجی شراکت داروں کے ساتھ غیر معمولی تعلقات ہیں اور تنازع شروع ہونے کے بعد سے واشنگٹن اپنے علاقائی اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں