اسلام آباد (لارڈ میڈیا): الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں حلقہ بندیاں مؤخر کر دی گئی ہیں۔
کمیشن نے یہ فیصلہ خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد کیا ہے۔ 22 جولائی 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے اور حلقہ بندیوں کا عمل اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا ہے تاکہ مزید فیصلے کیے جا سکیں۔


