ہومتازہ ترینبہار مندر میں بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بہار مندر میں بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بہار (لارڈ میڈیا): بھارتی ریاست بہار کے اشوک دھام مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ساون کے تیسرے سوموار کی صبح پیش آیا جب بڑی تعداد میں عوام پوجا کے لیے مندر پہنچے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ مندر میں بجلی کا کھمبا گرنے سے خوف و ہراس پھیلا جس کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال ہوئی جو ہلاکتوں کا باعث بنی۔

بہار پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ کا تعین تحقیقات اور مکمل تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں