ہوماہم ترینپاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

جنیوا (لارڈ میڈیا): پاکستان نے آج سے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے جنیوا میں موجود ہیں اور اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران کانفرنس کی سالانہ رپورٹ تیار کرے گا اور 2027 کے ایجنڈے کی تیاری کیلئے مشاورت اور مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کرے گا۔

اس ہفتے پاکستان کی صدارت میں کانفرنس خلا میں اسلحہ کی دوڑ کے روک تھام (PAROS) پر اہم مباحثہ منعقد کرے گی۔

کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے خاتمہ، جوہری جنگ کی روک تھام، منفی سلامتی کی ضمانتیں، فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت، عالمی و علاقائی امن اور تزویراتی استحکام پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاکستان کے لئے عالمی سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے مباحث میں ایک نمایاں سفارتی کردار فراہم کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں