ہومتازہ ترینحج 2027 کی درخواستیں کل 18 اگست سے وصول کی جائیں گی

حج 2027 کی درخواستیں کل 18 اگست سے وصول کی جائیں گی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حج 2027 کے لیے درخواستیں آج کے بجائے کل 18 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ درخواستیں آن لائن یا بینک برانچز میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، پہلے سے رجسٹرڈ عازمین ہی سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواست دے سکیں گے اور اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

وزارت نے بتایا کہ اگلے سال کے لیے 40 روزہ حج اسکیم کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ درخواستیں ‘پہلے آئیے، پہلے پائیے’ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی مزید وصولی روک دی جائے گی۔

حج 2027 کے لیے مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 71 ہزار 684 کا کوٹہ مختص ہے۔ نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کو بھی مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

عازمین کو درخواست جمع کرانے سے قبل تمام ضروری دستاویزات اور ادائیگی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ درخواست مسترد ہونے یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں