خیرپور (لارڈ میڈیا) پیپلز پارٹی کے امیدوار اسفندیار کھرل نے خیرپور کے حلقے پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اتوار کو حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، جہاں 164 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کروائی گئی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق، اسفندیار کھرل نے 48,986 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار تصور مہدی شاہ 1,299 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کر دیا ہے، تاہم ضمنی انتخاب میں پولنگ کی شرح صرف 20.53 فیصد رہی۔
یہ نشست پیپلز پارٹی کے نعیم کھرل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔


