ہوماہم ترینپاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا غزہ منصوبہ مسترد کرنے پر اسرائیل...

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا غزہ منصوبہ مسترد کرنے پر اسرائیل کو سخت ردعمل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جامع منصوبے کو مسترد کرنے کے اسرائیلی اعلان پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں ان ممالک نے اسرائیل کے مؤقف کو غزہ میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کی کوششوں میں براہ راست رکاوٹ قرار دیا ہے۔ پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ جامع منصوبے کے روڈ میپ کو مسترد کرنا واضح انکار ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق غزہ روڈ میپ میں اسرائیلی افواج کا انخلا، بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی، غزہ کا انتظام قومی کمیٹی کے سپرد کرنا اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہے۔ 8 اسلامی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ منصوبے پر مکمل عمل یقینی بنائے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے انکار، رکاوٹ یا تاخیر کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری اسرائیل پر ہوگی۔ اسلامی ممالک نے فلسطینی ریاست کے قیام سے انکار کی ہر کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1967 کی سرحدوں پر آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک انخلاء نہیں کرے گی جب تک حماس کو حقیقی طور پر غیر مسلح نہ کردیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں