ہومتازہ ترینیمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی ہلاک

یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی ہلاک

صنعا (لارڈ میڈیا): یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں جنوب مغربی صوبے تعز میں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر حوثی باغی الصمد بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے۔

حالیہ کشیدگی کے آغاز کے بعد یہ حوثی باغیوں کو بھاری نقصانات میں سے ایک ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعا کے ہسپتالوں میں بڑی تعداد میں لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔

یمنی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تعز شہر میں تازہ کمک بھیج دی ہے اور قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے۔

صعدہ، حجہ اور صنعا کی جیلوں سے 850 قیدی رہا کیے جا چکے ہیں، جبکہ صوبہ ذمار میں 1,400 قیدیوں کی رہائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ قیدیوں کو اس وعدے پر رہائی دی جا رہی ہے کہ وہ حوثیوں کی لڑائی میں شامل ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں