لاہور (لارڈ میڈیا): آئل ٹینکرز پر حالیہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ شپ ٹریکنگ کمپنی کپلر کے مطابق حالیہ ہفتے کے روز صرف 5 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے جبکہ اتوار کو کوئی جہاز ریکارڈ نہیں ہوا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 31 جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز گزرنے والے جہازوں میں ایک خالی ویری لارج کروڈ کیریئر بھی شامل تھا، جس کا خود کار شناختی نظام بند تھا۔ ایک چھوٹا ٹینکر ایرانی فیول آئل لے کر آبنائے سے باہر نکلا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی زے 3 جہازوں پر حملوں کی اطلاع کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت ٹھپ ہوگئی ہے۔
اس واقعے کے سبب مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔


