ہومتازہ ترینپٹرولیم قیمتوں اور لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے

پٹرولیم قیمتوں اور لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم لیوی کے خلاف کراچی، لاہور اور پشاور میں احتجاجی دھرنے شروع کر دیے ہیں۔ کراچی میں خضرا مسجد سے ریلی کا آغاز ہوا جو کراچی پریس کلب سے گورنر ہاؤس کی جانب روانہ ہوئی۔ شرکا کی بڑی تعداد کے سبب انتظامیہ نے گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند کر دیے۔

کراچی میں رکاوٹوں کی وجہ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں ریلی کے شرکا نے فوارہ چوک پر دھرنا دے دیا۔ ادھر پشاور میں بھی جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا شروع ہو گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی وسطی خیبرپختونخوا عبدالوسع نے کہا کہ پٹرولیم لیوی عام آدمی کے لیے مشکلات کا باعث ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی نے چیئرنگ کراس پر احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے۔ کارکنان مسجد شہدا سے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس پہنچے، جہاں بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں