چین کی مقبول فلم ’’ونس اپون اے ٹائم اِن دی مڈل ایسٹ‘‘ نے اپنے منفرد جنگ مخالف بیانئےکے ذریعے ناظرین کے دلوں کو چھو لیا ہے۔
مصری اداکار شریف صبحی نے زید کا کردار ادا کیا ہے۔ زید ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے جس کی اہلیہ اور بیٹی ایک دھماکے میں ہلاک ہو جاتی ہیں۔
اہلیہ اور بیٹی کی موت کے غم اور انتقام کی تڑپ میں مبتلا زید ایک دہشت گرد گروہ میں شامل ہو جاتا ہے۔
شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے صبحی نے اپنے کردار کے پیچیدہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ناظرین میں فلم کی مقبولیت کی وجوہات بتائیں۔
ساؤنڈ بائٹ (عربی): شریف صبحی، مصری اداکار
’’زید کا کردار میرے اس سے پہلے ادا کئے گئے تمام کرداروں سے مختلف ہے کیونکہ اس میں جذبات کی بہت گہری کیفیت موجود ہے۔
زید کے فلمی کردار میں ڈرامائی طور پر بڑی تبدیلی آتی ہے۔ وہ ابتدا میں اپنے خاندان سے مخلص ایک مہربان باپ ہوتا ہے جو صرف یہی چاہتا ہے کہ اس کا خاندان اور گھر محفوظ رہیں۔پھر وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بدلہ لینے کے لئے اچانک ایک دہشت گرد گروہ میں شامل ہو جاتا ہے۔ رویےمیں یہی تبدیلی اسے ایک منفرد کردار بناتی ہے۔
دھمکیاں دینےاور نقصان پہنچانے والے افسر سے بدلہ لینے کے بعد اس نے اطمینان محسوس کیا۔ لیکن اب وہ نہ تو دوبارہ پہلے جیسا اچھا زید بن سکتا ہے اور نہ ہی برائی کی راہ پر مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ تاہم مجھے یقین نہیں کہ وہ فطری طور پر برا انسان تھا۔
جب میں نے یہ کردار ادا کیا تو میں اس سے گہرا متاثر ہوا کیونکہ میں خود بھی ایک والد ہوں۔ میری اہلیہ اور ایک بیٹا بھی ہے اس لئے میں نے خود کو اس کردار کی جگہ رکھ کر غور کیا۔ ایک ایسا شخص جس کے ساتھ دھوکہ ہوا اور جس نے اپنی زندگی کی سب سے قیمتی چیزیں کھو دی تھیں۔
میں نے جو سادہ سا کردار ادا کیا اس پر مجھے پذیرائی ملی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کردار نے بہت زیادہ لوگوں کے دلوں میں جگہ پائی۔ فلم کی کامیابی نے زندگی کے اس مرحلے پر مجھے بے حد خوشی اور اطمینان دیا۔‘‘
قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


