یروشلم (لارڈ میڈیا): اسرائیل کی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اور شام کے خارجہ امور کے سربراہ اسعد الشیبانی نے اتوار کو ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے N12 ٹی وی نیوز نے دو نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات "اچھی” رہی اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ رپورٹ میں ملاقات کی جگہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اسرائیل نے منگل کو شمال مغربی شام کے ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ دمشق ترکی کی افواج کو وہاں تعینات کرنے کی تیاری کر رہا تھا، تاہم شام اور ترکی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔


