ہومتازہ ترینشاداب خان کی شاندار بیٹنگ سے فالکنز کی فتح

شاداب خان کی شاندار بیٹنگ سے فالکنز کی فتح

انٹیگوا اینڈ باربوڈا (لارڈ میڈیا) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے کیریبین پریمیئر لیگ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح دلائی۔ شاداب نے صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنائے۔

فالکنز کو 166 رنز کا ہدف ملا تھا، جب کہ ان کی ٹیم 92 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ ایسے میں شاداب خان نے کوسل پریرا کے ساتھ مل کر 33 گیندوں پر 76 رنز کی شراکت قائم کی، جس نے میچ کا رخ بدل دیا۔

آخری 3 اوورز میں 37 رنز درکار تھے، لیکن شاداب نے 18ویں اوور میں ناتھن ایڈورڈ کے خلاف 3 چھکے لگا کر میچ کو فالکنز کے حق میں کر دیا۔ آخری دو اوورز میں 11 رنز کی ضرورت تھی، جو شاداب نے مزید 2 چھکے لگا کر مکمل کیے۔

شاداب خان کو ان کی شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ اس فتح کے بعد فالکنز پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

اس سے قبل ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے، جس میں کولن منرو کے 46 اور نکولس پورن کے 43 رنز شامل تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں