ہومتازہ ترینایران معاہدہ چاہتا ہے مگر درست ڈیل کے لیے تیار نہیں، ٹرمپ

ایران معاہدہ چاہتا ہے مگر درست ڈیل کے لیے تیار نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے مگر درست ڈیل کے لیے تیار نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا اور کہا کہ امریکا کے پاس ایران کے خلاف فوجی آپشنز ابھی بھی موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے اور ایران کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھی تنخواہیں ادا نہیں کر رہا۔ ایران میں افراطِ زر 350 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو اس پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے ساتھ متصل زمینی علاقے بھی شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں